7 مئی، 2016، 8:58 AM

حلب کے جنوب میں شامی فوج اور دہشت گردوں میں لڑائی جاری

حلب کے جنوب میں شامی فوج اور دہشت گردوں میں لڑائی جاری

غیر ملکی ذرائع کے مطابق شام کے شہر حلب کے جنوب میں شامی فورسز اور النصرہ دہشت گردوں کے درمیان شدید لڑائی ہوئی ہے جس میں 73 افراد مارے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسکائی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے شہر حلب کے جنوب میں شامی فورسز اور النصرہ دہشت گردوں کے درمیان شدید لڑائی ہوئی ہے جس میں 73 افراد مارے گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق النصرہ دہشت گردوں نے دمشق کو حلب  سے متصل کرنے والے شہر خان طومان پر حملہ کیا اس حملے میں 43 دہشت گرد ہلاک جبکہ 28 عام شہری بھی مارے گئے ہیں۔ ادھر دہشت گردوں شہریوں کے ایک کیمپ پر حملہ کرکے سنگین جرائم کا ارتکاب کیا ہے جس میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں جن میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔

News ID 1863830

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha